بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ عَدُوِّى وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَآءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِٱلْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا۟ بِمَا جَآءَكُم مِّنَ ٱلْحَقِّ يُخْرِجُونَ ٱلرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَن تُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ رَبِّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَـٰدًا فِى سَبِيلِى وَٱبْتِغَآءَ مَرْضَاتِى ۚ تُسِرُّونَ إِلَيْهِم بِٱلْمَوَدَّةِ وَأَنَا۠ أَعْلَمُ بِمَآ أَخْفَيْتُمْ وَمَآ أَعْلَنتُمْ ۚ وَمَن يَفْعَلْهُ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ ﴿١﴾
60:1 اے ایمان والو، تم میرے دشمنوں اوراپنے دشمنوں کودوست نہ بناؤ،تم ان سے دوستی کااظہار کرتے ہو حالاں کہ انھوں نے اس حق کاانکار کیا جوتمھارے پاس آیا، وہ رسول کواور تم کو اس بنا پر جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب ، اللہ پر ایمان لائے— اگر تم میری راہ میں جہاد اور میری رضا مندی کی طلب کے لیے نکلے ہو تم چھپا کر انھیں دوستی کاپیغام بھيجتے ہواورمیں جانتا ہوں جو کچھ تم چھپاتے ہواور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہواور جو شخص تم میں سے ایسا کرے گا وہ راہ راست سے بھٹک گیا
إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا۟ لَكُمْ أَعْدَآءً وَيَبْسُطُوٓا۟ إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُم بِٱلسُّوٓءِ وَوَدُّوا۟ لَوْ تَكْفُرُونَ ﴿٢﴾
60:2 اگر وہ تم پر قابو پاجائیں تو وہ تمھارے دشمن بن جائیں گے اور وہ اپنے ہاتھ اور اپنی زبان سے تم کو آزار پہنچائیں گےاور چاہیں گے کہ تم بھی کسی طرح منکر ہوجاؤ
لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُكُمْ ۚ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٣﴾
60:3 تمھارے رشتہ دار اور تمھاری اولاد قیامت کے دن تمھارے کام نہ آئیں گے، وہ تمھارے درمیان فیصلہ کرے گا،اور اللہ دیکھنے والا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِىٓ إِبْرَٰهِيمَ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥٓ إِذْ قَالُوا۟ لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَءَٰٓؤُا۟ مِنكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ٱلْعَدَٰوَةُ وَٱلْبَغْضَآءُ أَبَدًا حَتَّىٰ تُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَحْدَهُۥٓ إِلَّا قَوْلَ إِبْرَٰهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَآ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ ۖ رَّبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ ٱلْمَصِيرُ ﴿٤﴾
60:4 تمھارے لیے ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں اچھا نمونہ ہے، جب کہ انھوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم الگ ہیں تم سے اور ان چیزوں سے جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، ہم تمھارے منکر ہیں اور ہمارے اور تمھارے درمیان ہمیشہ کے لیے عداوت اور بیزاری ظاہر ہوگئی، یہاں تک کہ تم اللہ واحد پر ایمان لاؤمگر ابراہیم کا اپنے باپ سے یہ کہنا کہ میں آپ کے لیے معافی مانگوں گا، اور میں آپ کے لیے اللہ کے آگے کسی بات کا اختیار نہیں رکھتااے ہمارے رب، ہم نے تیرے اوپر بھروسہ کیااورہم تیری طرف رجوع ہوئے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَٱغْفِرْ لَنَا رَبَّنَآ ۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ﴿٥﴾
60:5 اے ہمارے رب، ہم کو منکروں کے لیے فتنہ نہ بنا، اور اے ہمارے رب ہم کو بخش دے، بے شک تو زبردست ہے، حکمت والا ہے
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلْيَوْمَ ٱلْـَٔاخِرَ ۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ ﴿٦﴾
60:6 بے شک تمھارے لیے ان کے اندر اچھا نمونہ ہے، اس شخص کے لیے جواللہ کا اور آخرت کے دن کاامید وار ہو اور جو شخص روگردانی کرے گا تو اللہ بے نیاز ہے، تعریفوں والا ہے
۞ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ ٱلَّذِينَ عَادَيْتُم مِّنْهُم مَّوَدَّةً ۚ وَٱللَّهُ قَدِيرٌ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٧﴾
60:7 امید ہے کہ اللہ تمھارے اور ان لوگوں کے درمیان دوستی پیدا کردے جن سے تم نے دشمنی کی اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے، اور اللہ بخشنے والا، مہربان ہے
لَّا يَنْهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ لَمْ يُقَـٰتِلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَـٰرِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوٓا۟ إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُقْسِطِينَ ﴿٨﴾
60:8 اللہ تم کو ان لوگوں سے نہیں روکتا جنھوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کیاور تم کو تمھارے گھروں سے نہیں نکالا کہ تم ان سے بھلائی کرو اور تم ان کے ساتھ انصاف کروبے شک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
إِنَّمَا يَنْهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَـٰتَلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَـٰرِكُمْ وَظَـٰهَرُوا۟ عَلَىٰٓ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٩﴾
60:9 اللہ بس ان لوگوں سے تم کو منع کرتا ہے جو دین کے معاملہ میں تم سے لڑے اور تم کو تمھارے گھروں سے نکالا اور تمھارے نکالنے میں مدد کی کہ تم ان سے دوستی کرو، اور جو ان سے دوستی کرے تو وہی لوگ ظالم ہیں
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا جَآءَكُمُ ٱلْمُؤْمِنَـٰتُ مُهَـٰجِرَٰتٍ فَٱمْتَحِنُوهُنَّ ۖ ٱللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَـٰنِهِنَّ ۖ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَـٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى ٱلْكُفَّارِ ۖ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ ۖ وَءَاتُوهُم مَّآ أَنفَقُوا۟ ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۚ وَلَا تُمْسِكُوا۟ بِعِصَمِ ٱلْكَوَافِرِ وَسْـَٔلُوا۟ مَآ أَنفَقْتُمْ وَلْيَسْـَٔلُوا۟ مَآ أَنفَقُوا۟ ۚ ذَٰلِكُمْ حُكْمُ ٱللَّهِ ۖ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿١٠﴾
60:10 اے ایمان والو، جب تمھارے پاس مسلمان عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو تم ان کو جانچ لو اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہےپس اگر تم جان لوکہ وہ مومن ہیں تو ان کو منکروں کی طرف نہ لوٹاؤنہ وہ عورتیں ان کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ ان عورتوں کے لیے حلال ہیں اور منکر شوہروں نے جو کچھ خرچ کیا وہ ان کو ادا کر دو اور تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان سے نکاح کرلو جب کہ تم ان کے مہران کوادا کردو اور تم منکر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ روکے رہواور جو کچھ تم نے خرچ کیا ہے اس کو مانگ لو اور جو کچھ منکروں نے خرچ کیا وہ بھی تم سے مانگ لیں یہ اللہ کا حکم ہے، وہ تمھارے درمیان فیصلہ کرتا ہے،اور اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے
وَإِن فَاتَكُمْ شَىْءٌ مِّنْ أَزْوَٰجِكُمْ إِلَى ٱلْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَـَٔاتُوا۟ ٱلَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَٰجُهُم مِّثْلَ مَآ أَنفَقُوا۟ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ٱلَّذِىٓ أَنتُم بِهِۦ مُؤْمِنُونَ ﴿١١﴾
60:11 اور اگر تمھاری بیویوں کے مہر میں سے کچھ منکروں کی طرف رہ جائے ، پھر تمھاری نوبت آئے تو جن کی بیویاں گئی ہیں ان کو ادا کردو جو کچھ انھوں نے خرچ کیا اور اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان لائے ہو
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ إِذَا جَآءَكَ ٱلْمُؤْمِنَـٰتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَىٰٓ أَن لَّا يُشْرِكْنَ بِٱللَّهِ شَيْـًٔا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَـٰدَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَـٰنٍ يَفْتَرِينَهُۥ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِى مَعْرُوفٍ ۙ فَبَايِعْهُنَّ وَٱسْتَغْفِرْ لَهُنَّ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٢﴾
60:12 اے نبی، جب تمھارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کے لیے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں گیاور وہ چوری نہ کریں گیاور وہ بدکاری نہ کریں گیاور وہ اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گےاور وہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑکر نہ لائیں گیاور وہ کسی معروف میں تمھاری نافرمانی نہ کریں گی تو تم ان سے بیعت لے لو اور ان کے لیے اللہ سے بخشش کی دعا کرو، بے شک اللہ بخشنے والا، مہربان ہے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَوَلَّوْا۟ قَوْمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوا۟ مِنَ ٱلْـَٔاخِرَةِ كَمَا يَئِسَ ٱلْكُفَّارُ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْقُبُورِ ﴿١٣﴾
60:13 اے ایمان والو، تم ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن کے اوپر اللہ کا غضب ہوا، وہ آخرت سے ناامید ہوگئے ہیں جس طرح قبروں میں پڑے ہوئے منکر ناامید ہیں