بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ لَهُ ٱلْمُلْكُ وَلَهُ ٱلْحَمْدُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١﴾
64:1 اللہ کی تسبیح کررہی ہے ہر چیز جو آسمانوں میں ہے اورہرچیز جو زمین میں ہے اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے
هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ فَمِنكُمْ كَافِرٌ وَمِنكُم مُّؤْمِنٌ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٢﴾
64:2 وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا،پھر تم میں سے کوئی منکرہے اور کوئی مومن،اور اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ ﴿٣﴾
64:3 اس نے آسمانوں اورزمین کوٹھیک طور پر پیدا کیا اور اس نے تمھاری صورت بنائی تو نہایت اچھی صورت بنائی،اور اسی کی طرف ہے لوٹنا
يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿٤﴾
64:4 وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہےاور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہواور اللہ دلوں تک کی باتوں کا جاننے والا ہے
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَؤُا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَبْلُ فَذَاقُوا۟ وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٥﴾
64:5 کیاتم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنھوں نے اس سے پہلے انکار کیا، پھر انھوں نے اپنے کيے کا وبال چکھا اور ان کے لیے ایک دردناک عذاب ہے
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُۥ كَانَت تَّأْتِيهِمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَقَالُوٓا۟ أَبَشَرٌ يَهْدُونَنَا فَكَفَرُوا۟ وَتَوَلَّوا۟ ۚ وَّٱسْتَغْنَى ٱللَّهُ ۚ وَٱللَّهُ غَنِىٌّ حَمِيدٌ ﴿٦﴾
64:6 یہ اس لیے کہ ان کے پاس ان کے رسول کھلی ہوئی دلیلوں کے ساتھ آئے،تو انھوں نے کہا کہ كيا انسان ہماری رہنمائی کریں گے پس انھوں نے انکار کیااور منہ پھیرلیا،اور اللہ ان سے بے پرواہ ہوگیا،اوراللہ بے نیاز ہے، تعریف والا ہے
زَعَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَن لَّن يُبْعَثُوا۟ ۚ قُلْ بَلَىٰ وَرَبِّى لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ۚ وَذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ ﴿٧﴾
64:7 انکار کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ہرگز دوبارہ اٹھائے نہ جائیں گےکہو کہ ہاں ، میرے رب کی قسم، تم ضرور اُٹھائے جاؤگے،پھر تم کو بتایاجائے گا جو کچھ تم نے کیا ہے،اور یہ اللہ کے لیے بہت آسان ہے
فَـَٔامِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلنُّورِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلْنَا ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿٨﴾
64:8 پس اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے اُتارا ہےاور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ ٱلْجَمْعِ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلتَّغَابُنِ ۗ وَمَن يُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعْمَلْ صَـٰلِحًا يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُدْخِلْهُ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٩﴾
64:9 جس دن وہ تم سب کو ایک جمع ہونے کے دن جمع کرے گا، یہی دن ہار جیت کادن ہوگااور جوشخص اللہ پر ایمان لایا ہوگا اوراس نے نیک عمل کیا ہوگا،اللہ اس کے گناہ اس سے دور کردے گا اور اس کوایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہ ہمیشہ اس میں رہیں گےیہی ہے بہت بڑی کامیابی
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿١٠﴾
64:10 اور جن لوگوں نے انکار کیا اورہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ آگ والے ہیں ،اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ،اور وہ برا ٹھکانا ہے
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۗ وَمَن يُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُۥ ۚ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ﴿١١﴾
64:11 جو مصیبت بھی آتی ہے اللہ کے اذن سے آتی ہےاور جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے اللہ اس کے دل کو راہ دکھاتا ہے،اور اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے
وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ ﴿١٢﴾
64:12 اور تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو پھر اگر تم اعراض کروگے تو ہمارے رسول پربس صاف صاف پہنچادینا ہے
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ ﴿١٣﴾
64:13 اللہ، اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ، اور ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہيے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ مِنْ أَزْوَٰجِكُمْ وَأَوْلَـٰدِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَٱحْذَرُوهُمْ ۚ وَإِن تَعْفُوا۟ وَتَصْفَحُوا۟ وَتَغْفِرُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٤﴾
64:14 اے ایمان والو، تمھاری بعض بیویاں اور بعض اولاد تمھارے دشمن ہیں ،پس تم ان سے ہوشیار رہو، اور اگر تم معاف کردو اور دردگزر کرو اور بخش دو تو اللہ بخشنے والا،رحم کرنے والا ہے
إِنَّمَآ أَمْوَٰلُكُمْ وَأَوْلَـٰدُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَٱللَّهُ عِندَهُۥٓ أَجْرٌ عَظِيمٌ ﴿١٥﴾
64:15 تمھارے مال اور تمھاری اولاد آزمائش کی چیز ہیں ،اور اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ مَا ٱسْتَطَعْتُمْ وَٱسْمَعُوا۟ وَأَطِيعُوا۟ وَأَنفِقُوا۟ خَيْرًا لِّأَنفُسِكُمْ ۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿١٦﴾
64:16 پس تم اللہ سے ڈرو جہاں تک ہوسکےاور سنو اور مانو اور خرچ کرو،یہ تمھارے لیے بہتر ہے،اور جو شخص دل کی تنگی سے محفوظ رہاتو ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
إِن تُقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَـٰعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ ﴿١٧﴾
64:17 اگر تم اللہ کو اچھا قرض دوگے تو وہ اس کو تمھارے لیے کئی گنا بڑھادے گا اور تم کو بخش دے گا،اور اللہ قدرداں ہے، بُردبار ہے
عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ﴿١٨﴾
64:18 غائب اور حاضر کو جاننے والا ہے،زبردست ہے،حکیم ہے