QuranQuiz bySALSABIL STUDIO
Open the appOpen app

سورة الزخرف

سورۃ الزخرف — اردو ترجمہ

89 آیات · سورۃ 43 از 114

🌐 Translation: اردو

Englishالعربية (بلا ترجمة)اردوBahasa IndonesiaBahasa MelayuTürkçeFrançaisDeutschEspañolPortuguêsItalianoNederlandsРусскийفارسیবাংলাहिन्दीSoomaaliKiswahiliHausaShqipBosanskiAzərbaycancaOʻzbekcha中文日本語한국어ภาษาไทยTiếng ViệtTagalogپښتوPolskiSvenskaNorskSuomiČeštinaRomânăБългарскиУкраїнськаעבריתதமிழ்മലയാളംతెలుగుमराठीગુજરાતીनेपालीසිංහලঅসমীয়াسنڌيدریKurdîދިވެހިئۇيغۇرچەአማርኛAfaan OromooYorùbáKinyarwandaBamanankanChiyaoTamaziɣtMëranawТоҷикӣҚазақшаТатарчаភាសាខ្មែរEnglish (Abdel Haleem)

ترجمہ: Maulana Wahiduddin Khan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

حمٓ ﴿١﴾

43:1 حٰم

وَٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢﴾

43:2 قسم ہے اس واضح کتاب کی

إِنَّا جَعَلْنَـٰهُ قُرْءَٰنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٣﴾

43:3 ہم نے اس کو عربی زبان کاقرآن بنایا ہے تاکہ تم سمجھو

وَإِنَّهُۥ فِىٓ أُمِّ ٱلْكِتَـٰبِ لَدَيْنَا لَعَلِىٌّ حَكِيمٌ ﴿٤﴾

43:4 اور بے شک یہ اصل کتاب میں ہمارے پاس ہے،بلند اور پرحکمت

أَفَنَضْرِبُ عَنكُمُ ٱلذِّكْرَ صَفْحًا أَن كُنتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِينَ ﴿٥﴾

43:5 کیا ہم تمھاری نصیحت سے اس لیے صرف نظر کرلیں گے کہ تم حد سے گزرنے والے ہو

وَكَمْ أَرْسَلْنَا مِن نَّبِىٍّ فِى ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٦﴾

43:6 اور ہم نے اگلے لوگوں میں کتنے ہی نبی بھیجے

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن نَّبِىٍّ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٧﴾

43:7 اور ان لوگوں کے پاس کوئی نبی نہیں آیا جس کا انھوں نے مذاق نہ اُڑایا ہو

فَأَهْلَكْنَآ أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٨﴾

43:8 پھر جو لوگ ان سے زیادہ طاقت ورتھے ان کو ہم نے ہلاک کردیااور اگلے لوگوں کی مثالیں گزرچکیں

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ ٱلْعَزِيزُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٩﴾

43:9 اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے کہ ان کو زبردست، جاننے والے نے پیدا کیا

ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿١٠﴾

43:10 جس نے تمھارے لیے زمین کو فرش بنایااور اس میں تمھارے لیے راستے بنائے تاکہ تم راہ پاؤ

وَٱلَّذِى نَزَّلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَأَنشَرْنَا بِهِۦ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ تُخْرَجُونَ ﴿١١﴾

43:11 اور جس نے آسمان سے پانی اُتارا ایک اندازے کے ساتھ پھر ہم نے اس سے مُردہ زمین کو زندہ کردیا، اسی طرح تم نکالے جاؤگے

وَٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْأَزْوَٰجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلْفُلْكِ وَٱلْأَنْعَـٰمِ مَا تَرْكَبُونَ ﴿١٢﴾

43:12 اور جس نے تمام قسمیں بنائیں اور تمھارے لیے وہ کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو

لِتَسْتَوُۥا۟ عَلَىٰ ظُهُورِهِۦ ثُمَّ تَذْكُرُوا۟ نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا ٱسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا۟ سُبْحَـٰنَ ٱلَّذِى سَخَّرَ لَنَا هَـٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُۥ مُقْرِنِينَ ﴿١٣﴾

43:13 تاکہ تم ان کی پیٹھ پر جم کر بیٹھوپھر تم اپنے رب کی نعمت کویاد کرو جب کہ تم ان پر بیٹھو اور کہو کہ پاک ہے وہ جس نے ان چیزوں کو ہمارے بس میں کردیااور ہم ایسے نہ تھے کہ ان کو قابو میں کرتے

وَإِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ ﴿١٤﴾

43:14 اور بے شک ہم اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں

وَجَعَلُوا۟ لَهُۥ مِنْ عِبَادِهِۦ جُزْءًا ۚ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ ﴿١٥﴾

43:15 اور ان لوگوں نے خدا کے بندوں میں سے خدا کا جزء ٹھہرایابے شک انسان کھلاہوا ناشکرا ہے

أَمِ ٱتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَأَصْفَىٰكُم بِٱلْبَنِينَ ﴿١٦﴾

43:16 کیا خدا نے اپنی مخلوقات میں سے بیٹیاں پسند کیں اور تم کو بیٹوں سے نوازا

وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَـٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُۥ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ ﴿١٧﴾

43:17 اور جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خبردی جاتی ہے جس کو وہ رحمٰن کی طرف منسوب کرتا ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے اور وہ غم سے بھر جاتا ہے

أَوَمَن يُنَشَّؤُا۟ فِى ٱلْحِلْيَةِ وَهُوَ فِى ٱلْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ ﴿١٨﴾

43:18 کیا وہ جو آرائش میں پرورش پائے اور جھگڑے میں بات نہ کہہ سکے

وَجَعَلُوا۟ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ ٱلَّذِينَ هُمْ عِبَـٰدُ ٱلرَّحْمَـٰنِ إِنَـٰثًا ۚ أَشَهِدُوا۟ خَلْقَهُمْ ۚ سَتُكْتَبُ شَهَـٰدَتُهُمْ وَيُسْـَٔلُونَ ﴿١٩﴾

43:19 اور فرشتے جو رحمان کے بندے ہیں ان کو انھوں نے عورت قرار دے رکھا ہےکیاوہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھےان کا یہ دعویٰ لکھ لیا جائے گا اور ان سے پوچھ ہوگی

وَقَالُوا۟ لَوْ شَآءَ ٱلرَّحْمَـٰنُ مَا عَبَدْنَـٰهُم ۗ مَّا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ ﴿٢٠﴾

43:20 اور وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمٰن چاہتا تو ہم ان کی عبادت نہ کرتےان کو اس کاکوئی علم نہیں وہ محض بے تحقیق بات کررہے ہیں

أَمْ ءَاتَيْنَـٰهُمْ كِتَـٰبًا مِّن قَبْلِهِۦ فَهُم بِهِۦ مُسْتَمْسِكُونَ ﴿٢١﴾

43:21 کیا ہم نے ان کو اس سے پہلے کوئی کتاب دی ہے تو انھوں نے اس کو مضبوط پکڑرکھا ہے

بَلْ قَالُوٓا۟ إِنَّا وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا عَلَىٰٓ أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِم مُّهْتَدُونَ ﴿٢٢﴾

43:22 بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پرپایا ہے اور ہم ان کے پیچھے چل رہے ہیں

وَكَذَٰلِكَ مَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِى قَرْيَةٍ مِّن نَّذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتْرَفُوهَآ إِنَّا وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا عَلَىٰٓ أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِم مُّقْتَدُونَ ﴿٢٣﴾

43:23 اور اسی طرح ہم نے تم سے پہلے جس بستی میں کوئی نذیر بھیجا تو اس کے خوش حال لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پرپایا ہے اور ہم ان کے پیچھے چلے جارہے ہیں

۞ قَـٰلَ أَوَلَوْ جِئْتُكُم بِأَهْدَىٰ مِمَّا وَجَدتُّمْ عَلَيْهِ ءَابَآءَكُمْ ۖ قَالُوٓا۟ إِنَّا بِمَآ أُرْسِلْتُم بِهِۦ كَـٰفِرُونَ ﴿٢٤﴾

43:24 نذیر نے کہا،اگرچہ میں اس سے زیادہ صحیح راستہ تمھیں بتاؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے انھوں نے کہا کہ ہم اس کے منکر ہیں جو دے کر تم بھیجے گئے ہو

فَٱنتَقَمْنَا مِنْهُمْ ۖ فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٥﴾

43:25 تو ہم نے ان سے انتقام لیا، پس دیکھو کہ کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا

وَإِذْ قَالَ إِبْرَٰهِيمُ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦٓ إِنَّنِى بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُونَ ﴿٢٦﴾

43:26 اور جب ابراہیم نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ میں ان چیزوں سے بری ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو

إِلَّا ٱلَّذِى فَطَرَنِى فَإِنَّهُۥ سَيَهْدِينِ ﴿٢٧﴾

43:27 مگر وہ جس نے مجھ کو پیداکیا، پس بے شک وہ میری رہنمائی کرے گا

وَجَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِيَةً فِى عَقِبِهِۦ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿٢٨﴾

43:28 اور ابراہیم یہی کلمہ اپنے پیچھے اپنی اولاد میں چھوڑگیا تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں

بَلْ مَتَّعْتُ هَـٰٓؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُمْ حَتَّىٰ جَآءَهُمُ ٱلْحَقُّ وَرَسُولٌ مُّبِينٌ ﴿٢٩﴾

43:29 بلکہ میں نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو دنیا کا سامان دیا یہاں تک کہ ان کے پاس حق آیا اور رسول کھول کرسنادینے والا

وَلَمَّا جَآءَهُمُ ٱلْحَقُّ قَالُوا۟ هَـٰذَا سِحْرٌ وَإِنَّا بِهِۦ كَـٰفِرُونَ ﴿٣٠﴾

43:30 اور جب ان کے پاس حق آگیا، انھوں نے کہا کہ یہ جادو ہے اور ہم اس کے منکر ہیں

وَقَالُوا۟ لَوْلَا نُزِّلَ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانُ عَلَىٰ رَجُلٍ مِّنَ ٱلْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ ﴿٣١﴾

43:31 اور انھوں نے کہا کہ یہ قرآن دونوں بستیوں میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہیں اُتاراگیا

أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ ۚ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۚ وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَـٰتٍ لِّيَتَّخِذَ بَعْضُهُم بَعْضًا سُخْرِيًّا ۗ وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ ﴿٣٢﴾

43:32 کیا یہ لوگ تیرے رب کی رحمت کو تقسیم کرتے ہیں دنیا کی زندگی میں ان کی روزی کو تو ہم نے تقسیم کیا ہے اور ہم نے ایک کو دوسرے پر فوقیت دی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے کام لیں اور تیرے رب کی رحمت اس سے بہتر ہے جو یہ جمع کررہے ہیں

وَلَوْلَآ أَن يَكُونَ ٱلنَّاسُ أُمَّةً وَٰحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَن يَكْفُرُ بِٱلرَّحْمَـٰنِ لِبُيُوتِهِمْ سُقُفًا مِّن فِضَّةٍ وَمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ ﴿٣٣﴾

43:33 اوراگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی طریقے کے ہوجائیں گے تو جو لوگ رحمن کاانکار کرتے ہیں ان کے لیے ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنادیتے اور زینے بھی جن پروہ چڑھتے ہیں

وَلِبُيُوتِهِمْ أَبْوَٰبًا وَسُرُرًا عَلَيْهَا يَتَّكِـُٔونَ ﴿٣٤﴾

43:34 اور ان کے گھروں کے کواڑبھی اور تخت بھی جن پر وہ تکیہ لگاکر بیٹھتے ہیں

وَزُخْرُفًا ۚ وَإِن كُلُّ ذَٰلِكَ لَمَّا مَتَـٰعُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۚ وَٱلْـَٔاخِرَةُ عِندَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ ﴿٣٥﴾

43:35 اور سونے کے بھی، اور یہ چیزیں تو صرف دنیا کی زندگی کاسامان ہیں اور آخرت تیرے رب کے پاس متقیوں کے لیے ہے

وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ ٱلرَّحْمَـٰنِ نُقَيِّضْ لَهُۥ شَيْطَـٰنًا فَهُوَ لَهُۥ قَرِينٌ ﴿٣٦﴾

43:36 اور جو شخص رحمن کی نصیحت سے اعراض کرتا ہے تو ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں ، پس وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے

وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ ٱلسَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ ﴿٣٧﴾

43:37 اور وہ ان کوراہِ حق سے روکتے رہتے ہیں اور یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں

حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَنَا قَالَ يَـٰلَيْتَ بَيْنِى وَبَيْنَكَ بُعْدَ ٱلْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ ٱلْقَرِينُ ﴿٣٨﴾

43:38 یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا کہ کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق اور مغرب کی دوری ہوتیپس کیا ہی براساتھی تھا

وَلَن يَنفَعَكُمُ ٱلْيَوْمَ إِذ ظَّلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ﴿٣٩﴾

43:39 اور جب کہ تم ظلم کرچکے تو آج یہ بات تم کو کچھ بھی فائدہ نہیں دے گی کہ تم عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہو

أَفَأَنتَ تُسْمِعُ ٱلصُّمَّ أَوْ تَهْدِى ٱلْعُمْىَ وَمَن كَانَ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ ﴿٤٠﴾

43:40 پس کیاتم بہروں کو سناؤگے یا تم اندھوں کو راہ دکھاؤگے اور ان کو جو کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں

فَإِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَإِنَّا مِنْهُم مُّنتَقِمُونَ ﴿٤١﴾

43:41 پس اگر ہم تم کو اٹھالیں تو ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں

أَوْ نُرِيَنَّكَ ٱلَّذِى وَعَدْنَـٰهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ ﴿٤٢﴾

43:42 یا تم کو دکھادیں گے وہ چیز جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے پس ہم ان پر پوری طرح قادر ہیں

فَٱسْتَمْسِكْ بِٱلَّذِىٓ أُوحِىَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٤٣﴾

43:43 پس تم اس کو مضبوطی سے تھامے رہو جو تمھارے اوپر وحی کیا گیا ہےبے شک تم ایک سیدھے راستے پر ہو

وَإِنَّهُۥ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ ۖ وَسَوْفَ تُسْـَٔلُونَ ﴿٤٤﴾

43:44 اور یہ تمھارے لیے اور تمھاری قوم کے لیے نصیحت ہے اور عنقریب تم سے پوچھ ہوگی

وَسْـَٔلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رُّسُلِنَآ أَجَعَلْنَا مِن دُونِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ءَالِهَةً يُعْبَدُونَ ﴿٤٥﴾

43:45 اور جن کو ہم نے تم سے پہلے بھیجا ہے ان سے پوچھ لو کہ کیا ہم نے رحمن کے سوا دوسرے، معبود ٹھہرائے تھے کہ ان کی عبادت کی جائے

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ فَقَالَ إِنِّى رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٤٦﴾

43:46 اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے امراء کے پاس بھیجا تو اس نے کہا کہ میں خداوند عالم کا رسول ہوں

فَلَمَّا جَآءَهُم بِـَٔايَـٰتِنَآ إِذَا هُم مِّنْهَا يَضْحَكُونَ ﴿٤٧﴾

43:47 پس جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیوں کے ساتھ آیا تو وہ اس پر ہنسنے لگے

وَمَا نُرِيهِم مِّنْ ءَايَةٍ إِلَّا هِىَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا ۖ وَأَخَذْنَـٰهُم بِٱلْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿٤٨﴾

43:48 اور ہم ان کو جو نشانیاں دکھاتے تھے وہ پہلی نشانی سے بڑھ کر ہوتی تھیں اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑا تاکہ وہ رجوع کریں

وَقَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَ ٱلسَّاحِرُ ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ ﴿٤٩﴾

43:49 اور انھوں نے کہا کہ اے جادوگر، ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کرو، اس عہد کی بنا پر جو اس نے تم سے کیا ہے، ہم ضرور راہ پر آجائیں گے

فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ ٱلْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنكُثُونَ ﴿٥٠﴾

43:50 پھر جب ہم نے وہ عذاب ان سے ہٹادیا تو انھوں نے اپنا عہد توڑدیا

وَنَادَىٰ فِرْعَوْنُ فِى قَوْمِهِۦ قَالَ يَـٰقَوْمِ أَلَيْسَ لِى مُلْكُ مِصْرَ وَهَـٰذِهِ ٱلْأَنْهَـٰرُ تَجْرِى مِن تَحْتِىٓ ۖ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ﴿٥١﴾

43:51 اور فرعون نے اپنی قوم کے درمیان پکار کر کہا کہ اے میری قوم، کیا مصر کی بادشاہی میری نہیں ہے، اور یہ نہریں جو میرے نیچے بہہ رہی ہیں کیا تم لوگ دیکھتے نہیں

أَمْ أَنَا۠ خَيْرٌ مِّنْ هَـٰذَا ٱلَّذِى هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ ﴿٥٢﴾

43:52 بلکہ میں بہتر ہوں اس شخص سے جو کہ حقیر ہے اور صاف بول نہیں سکتا

فَلَوْلَآ أُلْقِىَ عَلَيْهِ أَسْوِرَةٌ مِّن ذَهَبٍ أَوْ جَآءَ مَعَهُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ مُقْتَرِنِينَ ﴿٥٣﴾

43:53 پھر کیوں نہ اس پر سونے کے کنگن آپڑے یافرشتے اس کے ساتھ جمع هوکر آتے

فَٱسْتَخَفَّ قَوْمَهُۥ فَأَطَاعُوهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَـٰسِقِينَ ﴿٥٤﴾

43:54 پس اس نے اپنی قوم کو بے عقل کردیا پھر انھوں نے اس کی بات مان لی یہ نافرمان قسم کے لوگ تھے

فَلَمَّآ ءَاسَفُونَا ٱنتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَـٰهُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٥٥﴾

43:55 پھر جب انھوں نے ہم کو غصہ دلایا تو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور ہم نے ان سب کو غرق کردیا

فَجَعَلْنَـٰهُمْ سَلَفًا وَمَثَلًا لِّلْـَٔاخِرِينَ ﴿٥٦﴾

43:56 پھر ہم نے ان کوماضی کی داستان بنادیا اور دوسروں کے لیے ایک نمونۂ عبرت

۞ وَلَمَّا ضُرِبَ ٱبْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ ﴿٥٧﴾

43:57 اور جب ابن مریم کی مثال دی گئی تو تمھاری قوم کے لوگ اس پر چلا اُٹھے

وَقَالُوٓا۟ ءَأَـٰلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ ۚ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًۢا ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ ﴿٥٨﴾

43:58 اور انھوں نے کہا کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ یہ مثال وہ تم سے صرف جھگڑنے کے لیے بیان کرتے ہیں بلکہ یہ لوگ جھگڑالو ہیں

إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ وَجَعَلْنَـٰهُ مَثَلًا لِّبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٥٩﴾

43:59 عیسیٰ تو بس ہمارا ایک بندہ تھا جس پر ہم نے فضل فرمایا اور اس کو بنی اسرائيل کے لیے ایک مثال بنادیا

وَلَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنكُم مَّلَـٰٓئِكَةً فِى ٱلْأَرْضِ يَخْلُفُونَ ﴿٦٠﴾

43:60 اور اگر ہم چاہیں تو تمھارے اندر سے فرشتے بنادیں جو زمین میں تمھارے جانشیں ہوں

وَإِنَّهُۥ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَٱتَّبِعُونِ ۚ هَـٰذَا صِرَٰطٌ مُّسْتَقِيمٌ ﴿٦١﴾

43:61 اور بے شک عیسیٰ قیامت کا ایک نشان ہیں ، تو تم اس میں شک نہ کرو اور میری پیروی کرویہی سیدھا راستہ ہے

وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ ۖ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ﴿٦٢﴾

43:62 اور شیطان تم کو اس سے روکنے نہ پائے، بے شک وہ تمھارا کھلاہوا دشمن ہے

وَلَمَّا جَآءَ عِيسَىٰ بِٱلْبَيِّنَـٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُم بِٱلْحِكْمَةِ وَلِأُبَيِّنَ لَكُم بَعْضَ ٱلَّذِى تَخْتَلِفُونَ فِيهِ ۖ فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿٦٣﴾

43:63 اور جب عیسیٰ کھلی ہوئی نشانیوں کے ساتھ آیا، اس نے کہا کہ میں تمھارے پاس حکمت لے کر آیا ہوں اورتاکہ میں تم پر واضح کردوں بعض باتیں جن میں تم اختلاف کررہے ہو پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ رَبِّى وَرَبُّكُمْ فَٱعْبُدُوهُ ۚ هَـٰذَا صِرَٰطٌ مُّسْتَقِيمٌ ﴿٦٤﴾

43:64 بے شک اللہ ہی میرا رب ہے اور تمھارا رب بھی، تو تم اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے

فَٱخْتَلَفَ ٱلْأَحْزَابُ مِنۢ بَيْنِهِمْ ۖ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ أَلِيمٍ ﴿٦٥﴾

43:65 پھر گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا پس تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جنھوں نے ظلم کیا، ایک دردناک دن کے عذاب سے

هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا ٱلسَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٦٦﴾

43:66 یہ لوگ بس قیامت کاانتظار کررہے ہیں کہ وہ ان پر اچانک آپڑے اور ان کو خبر بھی نہ ہو

ٱلْأَخِلَّآءُ يَوْمَئِذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا ٱلْمُتَّقِينَ ﴿٦٧﴾

43:67 تمام دوست اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے، بجز ڈرنے والوں کے

يَـٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ ٱلْيَوْمَ وَلَآ أَنتُمْ تَحْزَنُونَ ﴿٦٨﴾

43:68 اے میرے بندو، آج تم پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ تم غمگین ہوگے

ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَكَانُوا۟ مُسْلِمِينَ ﴿٦٩﴾

43:69 جولوگ ایمان لائے اور فرماں بردار رہے

ٱدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَٰجُكُمْ تُحْبَرُونَ ﴿٧٠﴾

43:70 جنت میں داخل ہوجاؤ تم اور تمھاری بیویاں ، تم شاد کيے جاؤگے

يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍ مِّن ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ ۖ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ ٱلْأَنفُسُ وَتَلَذُّ ٱلْأَعْيُنُ ۖ وَأَنتُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٧١﴾

43:71 ان کے سامنے سونے کی رکابیاں اور پیالے پیش کيے جائیں گے اور وہاں وہ چیزیں ہوں گی جن کو جی چاہے گا اور جن سے آنکھوں کو لذت ہوگی اور تم یہاں ہمیشہ رہوگے

وَتِلْكَ ٱلْجَنَّةُ ٱلَّتِىٓ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٧٢﴾

43:72 اور یہ وہ جنت ہے جس کے تم مالک بنادئے گئے اس کی وجہ سے جو تم کرتے تھے

لَكُمْ فِيهَا فَـٰكِهَةٌ كَثِيرَةٌ مِّنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿٧٣﴾

43:73 تمھارے لیے اس میں بہت سے میوے ہیں جن میں سے تم کھاؤگے

إِنَّ ٱلْمُجْرِمِينَ فِى عَذَابِ جَهَنَّمَ خَـٰلِدُونَ ﴿٧٤﴾

43:74 بے شک مجرم لوگ ہمیشہ دوزخ کے عذاب میں رہیں گے

لَا يُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَهُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ ﴿٧٥﴾

43:75 وہ ان سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ اس میں مایوس پڑے رہیں گے

وَمَا ظَلَمْنَـٰهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٧٦﴾

43:76 اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی ظالم تھے

وَنَادَوْا۟ يَـٰمَـٰلِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ إِنَّكُم مَّـٰكِثُونَ ﴿٧٧﴾

43:77 اور وہ پکاریں گے کہ اے مالک، تمھارا رب ہمارا خاتمہ ہی کردے فرشتہ کہے گا تم کواسی طرح پڑے رہنا ہے

لَقَدْ جِئْنَـٰكُم بِٱلْحَقِّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَـٰرِهُونَ ﴿٧٨﴾

43:78 ہم تمھارے پاس حق لے کر آئے مگر تم میں سے اکثر لوگ حق سے بیزار رہے

أَمْ أَبْرَمُوٓا۟ أَمْرًا فَإِنَّا مُبْرِمُونَ ﴿٧٩﴾

43:79 کیا انھوں نے کوئی بات ٹھہرالی ہے تو ہم بھی ایک بات ٹھہرالیں گے

أَمْ يَحْسَبُونَ أَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَىٰهُم ۚ بَلَىٰ وَرُسُلُنَا لَدَيْهِمْ يَكْتُبُونَ ﴿٨٠﴾

43:80 کیا ان کا گمان ہے کہ ہم ان کے رازوں کواور ان کے مشوروں کو نہیں سن رہے ہیں ہاں ،اور ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس لکھتے رہتے ہیں

قُلْ إِن كَانَ لِلرَّحْمَـٰنِ وَلَدٌ فَأَنَا۠ أَوَّلُ ٱلْعَـٰبِدِينَ ﴿٨١﴾

43:81 کہو کہ اگر رحمن کے کوئی اولاد ہو تو میں سب سے پہلے اس کی عبادت کرنے والاہوں

سُبْحَـٰنَ رَبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ رَبِّ ٱلْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿٨٢﴾

43:82 آسمانو ں اور زمین کا خداوند، عرش کا مالک وہ ان باتوں سے پاک ہے جس کو لوگ بیان کرتے ہیں

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ ﴿٨٣﴾

43:83 پس ان کو چھوڑ دو کہ وہ بحث کریں اور کھیلیں ، یہاں تک کہ وہ اس دن سے دوچار ہوں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے

وَهُوَ ٱلَّذِى فِى ٱلسَّمَآءِ إِلَـٰهٌ وَفِى ٱلْأَرْضِ إِلَـٰهٌ ۚ وَهُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٨٤﴾

43:84 اور وہی ہے جو آسمان میں خداوند ہے اور وہی زمین میں خداوند ہے اور وہ حکمت والا، علم والا ہے

وَتَبَارَكَ ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَعِندَهُۥ عِلْمُ ٱلسَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿٨٥﴾

43:85 اور بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس کی بادشاہی آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور اسی کے پاس قیامت کی خبر ہے اوراسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے

وَلَا يَمْلِكُ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ ٱلشَّفَـٰعَةَ إِلَّا مَن شَهِدَ بِٱلْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿٨٦﴾

43:86 اور اللہ کے سوا جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سفارش کا اختیار نہیں رکھتے، مگر وہ جو حق کی گواہی دیں گے اور وہ جانتے ہوں گے

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ ﴿٨٧﴾

43:87 اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو وہ یہی کہیں گے کہ اللہ نے،پھر وہ کہاں بھٹک جاتے ہیں

وَقِيلِهِۦ يَـٰرَبِّ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا يُؤْمِنُونَ ﴿٨٨﴾

43:88 اور اس کورسول کے اس کہنے کی خبر ہے کہ اے میرے رب، یہ ایسے لوگ ہیں کہ ایمان نہیں لاتے

فَٱصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَـٰمٌ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴿٨٩﴾

43:89 پس ان سے درگزر کرو اور کہو کہ سلام ہے تم کو، عنقریب ان کومعلوم ہوجائے گا

حفظ آزمائیں

حفظ آزمائیں →

Hear Surah Az-Zukhruf from all 90 reciters →