بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلْفَجْرِ ﴿١﴾
89:1 قسم ہے فجر کی
وَلَيَالٍ عَشْرٍ ﴿٢﴾
89:2 اور دس راتوں کی
وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ ﴿٣﴾
89:3 اور جفت اور طاق کی
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ ﴿٤﴾
89:4 اور رات کی جب وہ چلنے لگے
هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِى حِجْرٍ ﴿٥﴾
89:5 کیوں ، اس میں توعقل مند کے لیے کافی قسم ہے
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ﴿٦﴾
89:6 تم نے نہیں دیکھا، تمھارے رب نے عاد کے ساتھ کیا معاملہ کیا
إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ ﴿٧﴾
89:7 ستونوں والے ارم کے ساتھ
ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَـٰدِ ﴿٨﴾
89:8 جن کے برابر کوئی قوم ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ ﴿٩﴾
89:9 اورثمود کے ساتھ جنھوں نے وادی میں چٹانیں تراشیں
وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ ﴿١٠﴾
89:10 اور میخوں والے فرعون کے ساتھ
ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ ﴿١١﴾
89:11 جنھوں نے ملکوں میں سرکشی کی
فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ ﴿١٢﴾
89:12 پھر ان میں بہت فساد پھیلایا
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ ﴿١٣﴾
89:13 تو تمھارے رب نے ان پرعذاب کا کوڑا برسایا
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ ﴿١٤﴾
89:14 بے شک تمھارا رب گھات میں ہے
فَأَمَّا ٱلْإِنسَـٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ ﴿١٥﴾
89:15 پس انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا رب اس کو آزماتا ہے اور اس کو عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھ کو عزت دی
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَـٰنَنِ ﴿١٦﴾
89:16 اور جب وہ اس کو آزماتا ہے اور اس کارزق اس پرتنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھ کوذلیل کردیا
كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ ﴿١٧﴾
89:17 ہرگز نہیں ، بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے
وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ﴿١٨﴾
89:18 اور تم مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں ابھارتے
وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا ﴿١٩﴾
89:19 اور تم وراثت کو سمیٹ کر کھا جاتے ہو
وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّا جَمًّا ﴿٢٠﴾
89:20 اور تم مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو
كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا ﴿٢١﴾
89:21 ہرگز نہیں ، جب زمین کوتوڑ کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ﴿٢٢﴾
89:22 اور تمھارا رب آئے گا اورفرشتے آئیں گے قطار در قطار
وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ ﴿٢٣﴾
89:23 اور اس دن جہنم لائی جائے گی،اس دن انسان کوسمجھ آئے گی، اور اب سمجھ آنے کا موقع کہاں
يَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى ﴿٢٤﴾
89:24 وہ کہے گا، کاش میں اپنی زندگی میں کچھ آگے بھیجتا
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ ﴿٢٥﴾
89:25 پس اس دن نہ تو خدا کے برابر کوئی عذاب دے گا
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌ ﴿٢٦﴾
89:26 اور نہ اس کے باندھنے کے برابر کوئی باندھے گا
يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ ﴿٢٧﴾
89:27 اے نفسِ مطمئن
ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً ﴿٢٨﴾
89:28 چل اپنے رب کی طرف، تو اس سے راضی ، وہ تجھ سے راضی
فَٱدْخُلِى فِى عِبَـٰدِى ﴿٢٩﴾
89:29 پھر شامل ہو میرے بندوں میں
وَٱدْخُلِى جَنَّتِى ﴿٣٠﴾
89:30 اور داخل ہومیری جنت میں