بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ ﴿١﴾
113:1 کہو، میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾
113:2 ہر چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾
113:3 اور تاریکی کے شر سے جب کہ وہ چھاجائے
وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّـٰثَـٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ ﴿٤﴾
113:4 اور گرہوں میں پھونک مارنے والوں کے شر سے
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾
113:5 اور حاسد کے شر سے، جب کہ وہ حسد کرے