بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ﴿١﴾
75:1 نہیں ، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ ﴿٢﴾
75:2 اور نہیں ، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ ﴿٣﴾
75:3 کیاانسان خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کریں گے
بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ ﴿٤﴾
75:4 کیوں نہیں ، ہم اس پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پور پور تک درست کردیں
بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَـٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ ﴿٥﴾
75:5 بلکہ انسان چاہتا ہے کہ وہ ڈھٹائی کرے اس کے سامنے
يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ ﴿٦﴾
75:6 وہ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا
فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ ﴿٧﴾
75:7 پس جب آنکھیں خیرہ ہوجائیں گی
وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ ﴿٨﴾
75:8 اور چاند بے نور ہوجائے گا
وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ ﴿٩﴾
75:9 اور سورج اور چاند اکھٹا کردئے جائیں گے
يَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ ﴿١٠﴾
75:10 اس دن انسان کہے گا کہ کہاں بھاگوں
كَلَّا لَا وَزَرَ ﴿١١﴾
75:11 ہرگز نہیں ،کہیں پناہ نہیں
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ ﴿١٢﴾
75:12 اس دن تیرے رب ہی کے پاس ٹھکانا ہے
يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ﴿١٣﴾
75:13 اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا
بَلِ ٱلْإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ ﴿١٤﴾
75:14 بلکہ انسان خود اپنے آپ کو جانتا ہے
وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ ﴿١٥﴾
75:15 چاہے وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے
لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ ﴿١٦﴾
75:16 تم اس کے پڑھنے پراپنی زبان نہ چلاؤ تاکہ تم اس کوجلدی سیکھ لو
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ ﴿١٧﴾
75:17 ہمارے اوپر ہے اس کوجمع کرنا اوراس کوسنانا
فَإِذَا قَرَأْنَـٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ ﴿١٨﴾
75:18 پس جب ہم اس کوسنائیں تو تم اس سنانے کی پیروی کرو
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ ﴿١٩﴾
75:19 پھر ہمارے اوپر ہے اس کو بیان کردینا
كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ ﴿٢٠﴾
75:20 ہر گز نہیں ،بلکہ تم چاہتے ہو جو جلد آئے
وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ ﴿٢١﴾
75:21 اور تم چھوڑتے ہو جو دیر میں آئے
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ ﴿٢٢﴾
75:22 کچھ چہرے اس دن بارونق ہوں گے
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ﴿٢٣﴾
75:23 اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ ﴿٢٤﴾
75:24 اور کچھ چہرے اس دن اداس ہوں گے
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ﴿٢٥﴾
75:25 گمان کررہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑدینے والا معاملہ کیاجائے گا
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ ﴿٢٦﴾
75:26 ہرگز نہیں ،جب جان حلق تک پہنچ جائے گی
وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ ﴿٢٧﴾
75:27 اور کہاجائے گا کہ کون ہے جھاڑ پھونک کرنے والا
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ ﴿٢٨﴾
75:28 اور وہ گمان کرے گا کہ یہ جدائی کا وقت ہے
وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ ﴿٢٩﴾
75:29 اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ ﴿٣٠﴾
75:30 وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف جانے کا
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ ﴿٣١﴾
75:31 تو اس نے نہ سچ مانا اور نہ نماز پڑھی
وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿٣٢﴾
75:32 بلکہ جھٹلایا اور منہ موڑا
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ ﴿٣٣﴾
75:33 پھر اکڑتا ہوا اپنے لوگوں کی طرف چلاگیا
أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ﴿٣٤﴾
75:34 افسوس ہے تجھ پر افسوس ہے
ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ ﴿٣٥﴾
75:35 پھرافسوس ہے تجھ پر افسوس ہے
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى ﴿٣٦﴾
75:36 کیا انسان خیال کرتا ہے کہ وہ بس یوں ہی چھوڑدیا جائے گا
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ ﴿٣٧﴾
75:37 کیا وہ ٹپکائی ہوئی منی کی ایک بوند نہ تھا
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٣٨﴾
75:38 پھر وہ علقہ ہوگیا،پھر اللہ نے بنایا، پھر اعضا درست کيے
فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ﴿٣٩﴾
75:39 پھر اس کی دو قسمیں کردیں ، مرد اور عورت
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ ﴿٤٠﴾
75:40 کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ مُردوں کو زندہ کردے