QuranQuiz bySALSABIL STUDIO
Open the appOpen app

سورة الإنشقاق

سورۃ الإنشقاق — اردو ترجمہ

25 آیات · سورۃ 84 از 114

🌐 Translation: اردو

Englishالعربية (بلا ترجمة)اردوBahasa IndonesiaBahasa MelayuTürkçeFrançaisDeutschEspañolPortuguêsItalianoNederlandsРусскийفارسیবাংলাहिन्दीSoomaaliKiswahiliHausaShqipBosanskiAzərbaycancaOʻzbekcha中文日本語한국어ภาษาไทยTiếng ViệtTagalogپښتوPolskiSvenskaNorskSuomiČeštinaRomânăБългарскиУкраїнськаעבריתதமிழ்മലയാളംతెలుగుमराठीગુજરાતીनेपालीසිංහලঅসমীয়াسنڌيدریKurdîދިވެހިئۇيغۇرچەአማርኛAfaan OromooYorùbáKinyarwandaBamanankanChiyaoTamaziɣtMëranawТоҷикӣҚазақшаТатарчаភាសាខ្មែរEnglish (Abdel Haleem)

ترجمہ: Maulana Wahiduddin Khan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ ﴿١﴾

84:1 جب آسمان پھٹ جائے گا

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ﴿٢﴾

84:2 اوروہ اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے

وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ ﴿٣﴾

84:3 اورجب زمین پھیلادی جائے گی

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ﴿٤﴾

84:4 اور وہ اپنے اندر کی چیزوں کواگل دے گی اور خالی ہوجائے گی

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ﴿٥﴾

84:5 اور وہ اپنے رب کاحکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَـٰقِيهِ ﴿٦﴾

84:6 اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف جارہا ہے،پھر اس سے ملنے والا ہے

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ ﴿٧﴾

84:7 توجس کو اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ﴿٨﴾

84:8 اس سے آسان حساب لیاجائے گا

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ﴿٩﴾

84:9 اور وہ اپنے لوگوں کے پاس خوش خوش آئے گا

وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ ﴿١٠﴾

84:10 اور جس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا

فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا ﴿١١﴾

84:11 وہ موت کو پکارے گا

وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ﴿١٢﴾

84:12 اور جہنم میں داخل ہوگا

إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ﴿١٣﴾

84:13 وہ اپنے لوگوں میں بے غم رہتا تھا

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ﴿١٤﴾

84:14 اس نے خیال کیا تھا کہ اس کو لوٹنا نہیں ہے

بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا ﴿١٥﴾

84:15 کیوں نہیں ، اس کا رب اس کو دیکھ رہا تھا

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ ﴿١٦﴾

84:16 پس نہیں ، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی

وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ﴿١٧﴾

84:17 اور رات کی اور ان چیزوں کی جن کو وہ سمیٹ لیتی ہے

وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ ﴿١٨﴾

84:18 اور چاند کی جب وہ پورا ہوجائے

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ﴿١٩﴾

84:19 کہ تم کو ضرور ایک حالت کے بعد دوسری حالت پر پہنچنا ہے

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٢٠﴾

84:20 تو انھیں کیا ہوگیا کہ وہ ایمان نہیں لاتے

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ﴿٢١﴾

84:21 اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ خدا کی طرف نہیں جھکتے

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ ﴿٢٢﴾

84:22 بلکہ منکرین جھٹلا رہے ہیں

وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ﴿٢٣﴾

84:23 اور اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ جمع کر رہے ہیں

فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٢٤﴾

84:24 پس ان کو ایک درد ناک عذاب کی خوش خبری دے دو

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ ﴿٢٥﴾

84:25 لیکن جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھے عمل کيے، ان کے ليے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے

حفظ آزمائیں

حفظ آزمائیں →

Hear Surah Al-Inshiqaq from all 90 reciters →