QuranQuiz bySALSABIL STUDIO
Open the appOpen app

سورة المرسلات

سورۃ المرسلات — اردو ترجمہ

50 آیات · سورۃ 77 از 114

🌐 Translation: اردو

Englishالعربية (بلا ترجمة)اردوBahasa IndonesiaBahasa MelayuTürkçeFrançaisDeutschEspañolPortuguêsItalianoNederlandsРусскийفارسیবাংলাहिन्दीSoomaaliKiswahiliHausaShqipBosanskiAzərbaycancaOʻzbekcha中文日本語한국어ภาษาไทยTiếng ViệtTagalogپښتوPolskiSvenskaNorskSuomiČeštinaRomânăБългарскиУкраїнськаעבריתதமிழ்മലയാളംతెలుగుमराठीગુજરાતીनेपालीසිංහලঅসমীয়াسنڌيدریKurdîދިވެހިئۇيغۇرچەአማርኛAfaan OromooYorùbáKinyarwandaBamanankanChiyaoTamaziɣtMëranawТоҷикӣҚазақшаТатарчаភាសាខ្មែរEnglish (Abdel Haleem)

ترجمہ: Maulana Wahiduddin Khan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا ﴿١﴾

77:1 قسم ہے ہواؤں کی جو چھوڑدی جاتی ہیں

فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا ﴿٢﴾

77:2 پھر وہ طوفانی رفتار سے چلتی ہیں

وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشْرًا ﴿٣﴾

77:3 اور بادلوں کو اُٹھاکر پھیلاتی ہیں

فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا ﴿٤﴾

77:4 پھر معاملہ کو جدا کرتی ہیں

فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا ﴿٥﴾

77:5 پھر یاد دہانی ڈالتی ہیں

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ﴿٦﴾

77:6 عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ ﴿٧﴾

77:7 جو وعدہ تم سے کیا جارہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والا ہے

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ﴿٨﴾

77:8 پس جب ستارے بے نور ہوجائیں گے

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ﴿٩﴾

77:9 اور جب آسمان پھٹ جائے گا

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ﴿١٠﴾

77:10 اورجب پہاڑ ریزہ ریزہ کردئے جائیں گے

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ﴿١١﴾

77:11 اورجب پیغمبر وقتِ معین پر جمع کيے جائیں گے

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ﴿١٢﴾

77:12 کس دن کے لیے وہ ٹالے گئے ہیں

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ﴿١٣﴾

77:13 فیصلہ کے دن کے لیے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ﴿١٤﴾

77:14 اور تم کو کیا خبر کہ فیصلہ کادن کیا ہے

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٥﴾

77:15 تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٦﴾

77:16 کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ ﴿١٧﴾

77:17 پھر ہم ان کے پیچھے بھیجتے ہیں پچھلوں کو

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ﴿١٨﴾

77:18 ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٩﴾

77:19 خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ ﴿٢٠﴾

77:20 کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا

فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ ﴿٢١﴾

77:21 پھر اس کو ایک محفوظ جگہ رکھا

إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ ﴿٢٢﴾

77:22 ایک مقرر مدت تک

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ ﴿٢٣﴾

77:23 پھرہم نے ایک اندازہ ٹھہرایا، ہم کیسا اچھا اندازہ ٹھہرانے والے ہیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٤﴾

77:24 خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ﴿٢٥﴾

77:25 کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والا نہیں بنایا

أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا ﴿٢٦﴾

77:26 زندوں کے لیے اورمردوں کے لیے

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا ﴿٢٧﴾

77:27 اورہم نے اس میں اونچے پہاڑ بنائے اور تم کو میٹھا پانی پلایا

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٨﴾

77:28 اس روز خرابی ہے جھٹلانے والوں کے لیے

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿٢٩﴾

77:29 چلو اس چیز کی طرف جس کو تم جھٹلاتے تھے

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ ﴿٣٠﴾

77:30 چلو تین شاخوں والے سایہ کی طرف

لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ﴿٣١﴾

77:31 جس میں نہ سایہ ہے اور نہ وہ گرمی سے بچاتا ہے

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ ﴿٣٢﴾

77:32 وہ انگارے برسائے گا جیسے کہ اونچا محل

كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ ﴿٣٣﴾

77:33 زرد اونٹوں کی مانند

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٤﴾

77:34 اس دن خرابی ہے جھٹلانے والوں کے لیے

هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ﴿٣٥﴾

77:35 یہ وہ دن ہے جس میں لوگ بول نہ سکیں گے

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ﴿٣٦﴾

77:36 اور نہ ان کو اجازت ہوگی کہ وہ عذر پیش کریں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٧﴾

77:37 خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ﴿٣٨﴾

77:38 یہ فیصلہ کا دن ہےہم نے تم کواور اگلے لوگوں کو جمع کرلیا

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ ﴿٣٩﴾

77:39 پس اگر کوئی تدبیر ہو تو مجھ پر تدبیر چلاؤ

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٠﴾

77:40 خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍ ﴿٤١﴾

77:41 بے شک ڈرنے والے سایہ میں اور چشموں میں ہوں گے

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٤٢﴾

77:42 اور پھلوں میں جو وہ چاہیں

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٤٣﴾

77:43 مزے کے ساتھ کھاؤ اور پیواس عمل کے بدلے میں جو تم کرتے تھے

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٤٤﴾

77:44 ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٥﴾

77:45 خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ﴿٤٦﴾

77:46 کھاؤ اور برت لو تھوڑے دن، بے شک تم گناہ گار ہو

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٧﴾

77:47 خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ﴿٤٨﴾

77:48 اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جھکو تو وہ نہیں جھکتے

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٩﴾

77:49 خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ﴿٥٠﴾

77:50 اب اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے

حفظ آزمائیں

حفظ آزمائیں →

Hear Surah Al-Mursalat from all 90 reciters →